ہبلی28؍ستمبر (ایس او نیوز)ہبلی کے وارور گاؤں میں قرضہ منظور نہ کرنے پرمشتعل دو کسانوں نے بینک منیجر کو گالی گلوچ کرتے ہوئے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کرناٹکا وکاس گرامین بینک میں ملیکا ارجن گوڈا پاٹل اور ہاڈپد نامی کسانوں نے قرضے کی درخواست دی تھی۔جسے بینک منیجر بی ایس برادر نے اسے منظور نہیں کیا تھا۔ اس بات پر ان دونوں کسانوں نے بینک منیجر سے جھگڑا شروع کیا۔اور گالی گلوچ کرتے ہوئے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا۔ کہتے ہیں کہ یہ سارا منظر بینک کے اندر موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا ہے۔ بینک منیجر کی طرف سے ہبلی کے مضافاتی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔